اور دوسری بیوی حضرت میمونہؓ مقام سرف میں مدفون ہیں، باقی سب بیویاں جنت البقیع میں ہیں۔
پھر ان کے بعد حضرت عبداللہ بن جعفر، حضرت عقیل بن ابی طالب پھر تھوڑا آگے بڑھ کر بائیں طرف حضور ﷺ کے صاحبزادے حضرت ابراہیم پھر تھوڑا آگے بڑھیں تو سیدنا عثمان غنیؓ کا مزار ہے، جنت البقیع میں سب سے اونچا اور بڑا مقام حضرت عثمان کا ہے،پھر بائیں طرف حضرت حلیمہ سعدیہ کا مزارہے جو حضور ﷺ کی رضاعی ماں ہے پھر اس کی دائیں جانب حضرت ابوسعید خدریؓ، حضرت علی کی والدہ حضرت فاطمہ، پھر داہنی طرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھیاں حضرت صفیہ، حضرت عاتکہ، حضرت ام الفضل، ایسی مبارک ہستیاں بقیع میں آرام فرمارہی ہیں۔ [الفتاوی الہندیۃ: ۱/۲۶۶]
مسجد نبوی میں نماز کا ثواب
مسجد نبوی میں باجماعت نماز پڑھنے کا بہت زیادہ ثواب ہے ایک حدیث میں حضور ﷺ کا ارشاد ہے کہ میری اس مسجد سے ایک نماز کا ثواب ایک ہزار نمازوں سے بہتر ہے سوائے مسجد حرام کے۔ کیونکہ مسجد