مقامات قبولیت دعا
یوں تو مکہ مکرمہ میں ہر جگہ دعا قبول ہوتی ہے، لیکن بعض خاص خاص مقامات پر خصوصیت سے دعا قبول ہوتی ہے، اس لئے ان مقامات پر خاص طور سے دعا مانگنی چاہئے وہ مقامات یہ ہے۔
(۱) بیت اللہ پر پہلی نگاہ پڑنے کے وقت۔
(۲) مطاف یعنی طواف کرنے کی جگہ۔
(۳) ملتزم یعنی بیت اللہ کی دیوار کا حصہ۔
(۴) میزاب رحمت یعنی بیت اللہ کے پرنالے کے نیچے۔
(۵) بیت اللہ کے اندر۔
(۶) حطیم کے اندر (جو بیت اللہ کا حصہ ہے)
(۷) حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان۔
(۸) مستجار یعنی رکن یمانی اور خانہ کعبہ کے اس بند دروازے کے درمیان جو موجودہ دروازے کی پُشت پر یعنی غربی جانب تھا۔