اور میری توبہ قبول فرما اور میری مراد مجھے عطا فرما، ہر قسم کی خیر کو میری طرف متوجہ فرما جدھر میں متوجہ ہوتا ہوں،اللہ کی ذات پاک ہے ہر تعریف اللہ کیلئے ہے اللہ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ بہت بڑا ہے۔
میدان عرفات میں سب سے افضل دعا
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے اور مجھ سے پہلے نبیوں نے میدان عرفات میں جو دعائیں کی ہیں ان میں سب سے افضل دعائے توحید ہے وہ یہ ہے۔
لاَ اِلٰہَ اِلاَّاللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَشَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ بِیَدِہٖ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَئْیٍ قَدِیْرٌ [ترمذی ۲/۱۹۹، حصن حصین ۱۸۴]
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے ملک ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں، اسی کے ہاتھ میں تمام بھلائی ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اگر ہوسکے تو اس دعا کو عرفات میں سومرتبہ پڑھے، یہ چوتھا کلمہ ہے۔
حضرت جابربن عبداللہ ؓ سے منقول ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے