احرام کا طریقہ اور ترتیب
حج اور عمرہ میں سب سے پہلا عمل احرام ہے۔ حج یا عمرہ کی نیت سے تلبیہ پڑھنے کو احرام کہتے ہیں ان دو چادروں کا نام احرام نہیں ہے ، اس لئے ان چادروں کو بدل بھی سکتے ہیں، بار بار بھی بدل سکتے ہیں، چونکہ احرام میں سلے ہوئے کپڑے منع ہے حاجی ان دو چادروں میں ہی رہتا ہے اسی لئے لوگ ان دو چادروں کو بھی احرام کہہ دیتے ہیں۔
احرام باندھنے سے پہلے حجامت بنوالیں، موئے زیرناف صاف کرلیں، لبیں لے لیں، اور ناخن کاٹ لیں، احرام سے پہلے غسل مسنون ہے، نہ ہوسکے تو وضو ہی کرلیں۔
احرام میں دوچادریں ہوتی ہیں بغیر سلی ہوئی، ایک چادر کو تہبندکی طرح باندھ لیں اور دوسری چادر کو اوڑھ لیں، یہ احرام بندھ گیا، مگر یاد رکھیں ابھی احرام شروع نہیں ہو ا، احرام شروع ہوگا نیت کرنے سے اور تلبیہ (لبیک کہنے) سے ، احرام باندھنے کے بعد اوپر کی چادر سے سر ڈھانک کر دورکعت نفل نماز پڑھ لیں، اگر مکروہ وقت نہ ہو۔ اور ٹوپی پہن کر بھی پڑھ سکتے ہیں کیونکہ ابھی احرام شروع نہیں ہوا۔ اس کے