آخرت میں نیک لوگوں کے ساتھ شامل کر۔
طواف کی دورکعت کے بعد مقام ابراہیم ؑ پر پڑھنے کی دعا
طواف کی دورکعت پڑھ کر مقام ابراہیم ؑ پر جاکر آدم علیہ السلام والی دعا پڑھے۔ دعائے آدم ؑ کی فضیلت یہ ہے کہ جو اس دعا کو پڑھے گا اللہ اس کے تمام گناہوں کو معاف کریگا، اور اس کی تمام پریشانی دور کریگا، پھر کبھی فقروفاقہ کی نوبت نہ آئیگی، اور دنیا ذلیل ہوکر اس کے پاس آئیگی۔
اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ تَعْلَمُ سِرِّیْ وَعَلاَنِیتِیْ فَاقْبَلَ مَعْذِرَتِیْ وَتَعْلَمُ حَاجَتِیْ فَاعْطِیْنِیْ سُؤْلِیْ وَتَعْلَمُ مَافِیْ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ، اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اِیْمَانًا یُبَاشِرُ قَلْبِیْ وَیَقِیْنًا صَادِقًا حَتّٰی اَعْلَمُ اَنَّہٗ لایُصِیْبُنِیْ اِلاَّ مَا کَتَبْتَ لِیْ وَرِضًا بِمَا قَسَّمْتَ لِیْ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔[فتح القدیر ۲/۴۵۷]
ترجمہ: اے اللہ تو میرے ظاہر اور باطن کو خوب جانتا ہے میرا عذر قبول فرما، تو میری حاجت کو جانتا ہے لہٰذا میری طلب پوری فرما، اور تو میرے دل کی بات جانتا ہے، میرا گناہ معاف فرما، اے اللہ میں تجھ سے ایمان راسخ اور یقین صادق کا سوال کرتا ہوں، جو میرے دل میں اُتر جائے،