زمزم کا پانی بیٹھ کر پئیں یا کھڑے ہوکر؟
عام طور پر لوگ کھڑے ہوکر ہی پیتے ہیں بلکہ کھڑے ہونے کا اہتمام کرتے ہیں اور اس کو سنت سمجھتے ہیں، تو اس سلسلہ میں مسئلہ جاننا چاہیے کہ زمزم کا پانی بھی بیٹھ کر پینا سنت ہے، البتہ کھڑے ہوکر بھی پی سکتے ہیں جائز ہے۔ [ابن ماجہ: ۳۴۲۲، عن ابن عباس ص؛ شامی: ۱/۲۲۸]
عمرہ کا تیسرا کام
عمرہ میں آپ کو چار کام کرنے تھے دو کام آپ نے کرلئے ہیں احرام اور طواف ۔
اب تیسرا کام ہے صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا یعنی صفا پہاڑ سے مروہ پہاڑی تک اور مروہ سے صفا تک چلنا۔ [شامی: ۳/۵۱۳]
جس طرح طواف شروع کرنے سے پہلے آپ نے حجر اسود کا استلام کیا تھا یا ہاتھ سے اشارہ کرکے ہتھیلیوں کو بوسہ دیا تھا اسی طرح بوسہ دے کر صفا پہاڑی پر آئیں، یہ بوسہ دینا نہ بھولیں، یہ سنت ہے، صفا پر چڑھ کرسعی کی نیت کرلیں،’’اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ السَّعْیَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ بِسَبْعَۃَ اَشْوَاطٍ لِلّٰہِ تعالیٰ فَیَسِّرْہُ لِیْ وَتَقَبَّلْہٗ