ہی ہمارے اہل وعیال کی دیکھ بھال کرنے والے ہیں، اے اللہ میں آپ کے دربار میں سفر کی مشقت سے پناہ چاہتا ہوں، اور پناہ چاہتا ہوں بری حالت دیکھنے سے اور واپس آکر گھر میں بچوں اور مال میں بری حالت دیکھنے سے ۔
حدود حرم میں داخل ہونے کی دعا
جب حرم کے حدود میں داخل ہونے لگے تو یہ دعا پڑھے۔
’’اَللّٰہُمَّ اِنَّ ہٰذَا حَرَمُکَ وَحَرَمُ رَسُوْلِکَ فَحَرِّمْ لَحْمِیْ وَدَمِیْ وَبِشْرِیْ عَلَی النَّارِ، اَللّٰہُمَّ آمِنِّیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثْ عِبَادَکَ‘‘ [غنیہ۹۶، قاضی خاں۱/۳۱۵]
ترجمہ: اے اللہ بیشک یہ تیرا اور تیرے رسول پاک کا حرم ہے پس تو میرا گوشت، خون، ہڈی، چمڑا جہنم پر حرام فرما۔ اے اللہ اس دن کے عذاب سے میری حفاظت فرما جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائیگا۔
طواف شروع کرنے کی دعا
طواف شروع کرتے وقت یہ دعا پڑھے
بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرْ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی