مکہ میں نماز کیسی پڑھیں گے؟ قصر یا پوری
مکہ میں بعض لوگ حج سے پہلے مدینہ منورہ جاتے ہیں اور بعض حج کے بعد، تو گویا بعض کو حج سے پہلے مکہ میں زیادہ رہنے کا موقع ملتا ہے اور بعض کو حج کے بعد، اب اگر مکہ میں آپ کا پندرہ روز یا اس سے زیادہ قیام ہورہا ہے تو آپ مقیم ہوںگے آپ نماز پوری پڑھیں گے۔
اگر پندرہ روز سے کم قیام ہورہا ہے تو آپ مسافر رہیںگے یعنی آپ قصر کریں گے۔
نوٹ:- منیٰ ومزدلفہ مکہ کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔ لہٰذا پندرہ دن شمار کرنے میں منیٰ ومزدلفہ بھی شامل ہیں، اس طرح اگر پندرہ دن ہیں تو آپ مقیم ہیں، آپ مکہ، منیٰ ومزدلفہ اور عرفات میں چار رکعت پڑھیں اور اگر مکہ، منیٰ، مزدلفہ کا قیام ۱۵؍دن سے کم ہے تو مکہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں قصر کریں، اگر امام مسافر ہے تو مقیم لوگ کھڑے ہوکر اپنی نماز پوری کریں گے۔ [کتاب المسائل: ۳/۲۷۶- ۲۸۰]
مسجد حرام میں نماز پڑھنے میں خوب دھیان رکھیں کہ کوئی عورت آپ کے دائیں بائیں نہ کھڑی ہو جائے، کیونکہ وہاں عورتوں کا بہت