مدینہ کے تاریخی اور متبرک مقامت
(۱) جنت البقیع: مدینہ منورہ کا قدیم قبرستان ہے، جس میں بے شمار بڑے بڑے صحابہ اور اولیاء مدفون ہیں یہ قبرستان دنیا کے سارے قبرستانوں سے افضل ہے۔
(۲) اُحد پہاڑ: مدینہ سے تین میل پر ایک پہاڑ ہے جس کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ یُجِبُّنَا وَنُحِبُّہُ‘‘ ترجمہ: یہ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں، یہاں پر مشہور جنگ ہوئی تھی، جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہوئے اور ستر صحابہ شہید ہوئے۔
(۳) مسجد قباء: مدینہ سے دومیل کے فاصلہ پر مسجد ہے اس مسجد کا ذکر قرآن میں بھی آیا ہے، اس میں دورکعت نماز کا ثواب عمرہ کے برابر ہے۔
(۴) مسجد جمعہ: قباء سے مدینہ آتے ہوئے راستہ میں محلہ بنوسالم تھا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے وقت پہلا جمعہ ادا کیا تھا، اس جگہ مسجد بنی ہوئی ہے۔