(۳) تیسرا کام: صفا ومروہ کے درمیان سعی کرنا۔ [شامی: ۳/۵۱۴]
(۴) چوتھا کام: حجامت بنوانا، یعنی سرکے بال منڈوانا یا سب طرف سے ایک پور کے برابر کٹوانا لیکن منڈانا افضل ہے ۔
[شامی: ۳/۵۶۳]
بس یہ چارکام کردیے تو آپ کا عمرہ ہوگیا ۔ اب اچھی طرح سمجھ لیں طواف کیسے کرنا ؟
طواف کا طریقہ
بیت اللہ کے چار کونے ہیں ایک کونے پر حجر اسود ہے اور جب حجر اسود کی طرف رخ کریں گے تو داہنی طرف رکن عراقی ہے اور بائیں طرف رکن یمانی ہے رکن عراقی کے بعد والے کونے کو رکن شامی کہتے ہیں ۔ جب طواف شروع کریں تو آپ حجر اسود پر آئیں، اس وقت احرام میں اضطباع کرلیں یعنی داہنی بغل سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈال لیں، حجر اسود کے سامنے اس طرح کھڑے ہوںکہ کعبہ کی طرف رخ ہو اور پورا حجر اسود داہنی طرف ہو، پھر طواف کی نیت کریں ’’اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ الطَّوَافَ فَیَسِّرْہٗ لِیْ وَتَقَبَّلْہٗ مِنِّیْ‘‘ اے