مطلوب ہے۔
حج مبرور کیا ہے؟
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا’’ اَلْحَجُّ الْمَبْرُوْرُلَیْسَ لَہٗ جَزَائٌ اِلَّا الْجَنَّۃَ‘‘ حج مبرور کا بدلہ سوائے جنت کے کچھ نہیں ہے۔
[بخاری:۱۷۷۳، عن ابوہریرہ رضی اللہ عنہ]
حج مبرور کی تشریح میں بہت سارے اقوال ہیں، ان میں ایک قول حضرت حسن بصریؒ کا ہے کہ حج مبرور سے مراد ایسا حج ہے کہ اس حج کے بعد حاجی کی زندگی میں تبدیلی آجائے، دنیا سے بے رغبتی اور آخرت کی طلب اور شوق پیدا ہوجائے۔ بہت سے لوگ اس غلط فہمی میں رہتے ہیں کہ وہاں جاکر معلم سکھائے گا یا وہاں لوگوں سے سیکھ لیںگے، اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہئے بلکہ پہلے ہی تیاری کرلینا چاہئے۔
اللہ کا عظیم انعام
بہت دنوں سے سن رہے تھے بچپن میں پڑھا تھا کہ مکہ ایک شہر ہے، جہاں ہمارے نبی پیدا ہوئے، جہاں اللہ کا گھر ہے، آج آپ کے لئے وہ دن قریب آگئے کہ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے