(۱) گناہوں سے بچنا۔ (۲) درود شریف کی کثرت۔
(۳) اتباع سنت۔ (۴) قرآن کی تلاوت۔
(۵) دین کی دعوت۔
مدینہ طیبہ میں داخلہ
جب مدینہ طیبہ کی عمارتیں اور درخت نظر آنے لگیں تو ذوق وشوق کو بیدار کرکے خوب درود شریف پڑھیں۔ خشوع خضوع اور تواضع کی کیفیت پیدا کریں۔ جب مدینہ منورہ سے قریب ہونے لگیں تو اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ: اے اللہ یہ تیرے حبیب کا شہر ہے او رتیرے حبیب نے تیرے حکم سے اس کو حرم قرار دیا ہے، اس میں میرے داخلے اور میری حاضری کو ہر قسم کے عذاب سے امان کا ذریعہ بنا۔ [الفتاوی الہندیۃ: ۱/۲۶۵] اور مدینہ میں داخلہ کے وقت اللہ کی طرف متوجہ ہوکر خشوع خضوع کے ساتھ پڑھیں ’’بِسْمِ اللّٰہِ رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقِ وَّاجْعَلْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطَانًا نَّصِیْرًا‘‘ [فتح القدیر: ۳/۱۸۰] اللہ کے نام سے (داخل ہوتا ہوں) اے رب مجھے جہاں داخل فرما اچھائی کے ساتھ داخل فرما اور