آسان حج ۔ حج ، عمرہ اور زیارت مدینہ منورہ |
|
نعت (سرکارِ مدینہ) از:-مولانا نسیم احمد فریدی سراپا چمن ہے دیار مدینہ دوام آشنا ہے بہار مدینہ مدینے کے پھولوں کو گیا پوچھتے ہو رگِ گل ہے ہر نوک خار مدینہ دلوں پر ہے جس کی حکومت کا سکہ زہے شوکت تاجدار مدینہ کسی چیز کی اس کو حسرت نہیں ہے میسر ہو جس کو غبار مدینہ یہ مسجد یہ منبر یہ روضہ یہ گنبد ہے فردوس ہر یادگار مدینہ