پڑھ کر اللہ سے دعا مانگے اور مروہ پر بھی یہی دعا پڑھے
لاَاِلٰہَ اِلاَّاللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَشَرِیْکَ لَہٗ ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَئْیٍ قَدِیْرٌ، لاَاِلٰہَ اِلاَّاللّٰہُ وَحَدَہٗ اَنْجَزَ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَہَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحَدَہٗ۔
[مسلم ۱/۳۹۹- غنیہ الناسک ۶۹]
ترجمہ: اللہ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی ہمسر نہیں، اسی کے لئے ملک ہے، اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں، وہی زندہ کرتا ہے وہی مارتا ہے، وہی ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ تنہا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا فرمایا، اور اپنے بندے کی مدد کی، اور تنہا اس نے لشکروں کو شکست دی۔
میلین اخضرین کے درمیان پڑھنے کی دعا
سعی کرتے ہوئے جب ہرے ستونوں کے پاس پہنچے تو یہ دعا پڑھے
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمْ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمْ [زیلعی ۲/۲۰]
ترجمہ: اے میرے پروردگار میری مغفرت فرما، اور مجھ پر رحم فرما،