عورتوں کے لیے سر منڈانا نہیں ہے، بلکہ تھوڑے بال کاٹنا ہے یعنی اپنی چوٹی کے نچلے حصے سے ایک پور کے برابر (تقریباً ڈیڑھ انچ) بال کاٹے، اب عورتوں پر سے بھی احرام کی پابندیاں ختم ہوگئیں۔
حلق اور قصر کی مختلف صورتیں
حلق یعنی سرکے بال استرے سے صاف کرنا اور قصر یعنی سر کے بال منڈوانا، احرام کھولنے کے لئے حلق یا قصر ضروری ہے، اس کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ پورے سرکے بال منڈوادئیے جائیں یا پورے سر کے بال برابر کرکے کٹوادئیے جائیں، حلق کرنا قصر سے زیادہ بہتر ہے، اس کا ثواب زیادہ ہے آپ حرم میں دیکھیںگے کہ لوگ مختلف طرح سے حلق اور قصر کرتے ہیں، آپ دیکھا دیکھی نہ کریں مسئلہ اچھی طرح سمجھ لیں۔اس کی کئی صورتیں ہیں۔
(۱) سرکے بال اگر بڑے ہیں تو آپ قصر کرسکتے ہیں یعنی بال قینچی سے کٹوا سکتے ہیں مگر لمبائی میں کم از کم انگلی کے پوروے کے برابر کٹانا واجب ہے، اگر آپکے سر کے بال انگلی کے پوروے سے چھوٹے ہیں تو پھر حلق کرنا واجب ہے، قینچی سے کاٹنے سے