عرض حال
حج کے موضوع پر علماء نے چھوٹی بڑی بہت سی کتابیں لکھی ہیں، ساری ہی کتابیں اپنی جگہ پر اور اپنے موضوع کے لحاظ سے نہایت مفید اور قیمتی ہیں۔
زیر نظرکتاب’’ آسان حج‘‘ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس میں خاص طور پر عوام کی ذہنیت کو سامنے رکھتے ہوئے نہایت ہی آسان زبان میں ’’حج وعمرہ‘‘ اور ’’زیارت مدینہ‘‘ کو بیان کیا گیا ہے اور انداز ایسا ختیار کیا گیا ہے کہ ان شاء اللہ پڑھنے والے یہ محسوس کئے بغیر نہیں رہیں گے کہ وہ تنہا حج نہیں کررہے ہیں بلکہ ایک اچھا رفیق ان کی پوری پوری رہبری کررہا ہے اور انہیں حج کے ارکان اداکرنے میں لطف آرہا ہے۔ اسی کے ساتھ حج وعمرہ کا نقشہ، مقاماتِ قبولیت دعا، اور مکہ مدینہ کے تاریخی ومتبرک مقامات کی مختصر طور پر نشاندہی بھی کی گئی ہے، اور اخیر میں گھر سے نکلنے سے لے کر لوٹنے تک موقع محل کی جامع دعائیں بھی درج کی گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو شرف قبولیت سے نواز کر امت کے حق میں نافع بنادے۔
وماذالک علی اللہ بعزیز
ایں دعا از من واز جملہ جہاں آمین بعد
حفظ الرحمن پالنپوری(کاکوسی)عفی اللہ عنہ وعن والدیہ