بیوی اس پر حرام رہے گی چاہے سالہا سال گزرجائیں۔
طواف زیارت ۱۲؍ ذی الحجہ کی مغرب تک کرلینا ہے،اگر کسی نے طواف زیارت ۱۲؍ کی مغرب تک نہیں کیا تو اس پر دم یعنی ایک جانور کی قربانی لازم ہوگی ، اور طواف زیارت بھی اس کو کرنا ہے۔ اگر بہت زیادہ بھیڑ ہو اور آپ کے ساتھ بوڑھے لوگ یا عورتیں ہوں تو صرف طواف بھی کرسکتے ہیں سعی ۱۲؍ذی الحجہ کے بعد بھی کرسکتے ہیں۔اگر آپ سعی بعد میں کرتے ہیں تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ طواف اور سعی کے درمیان کوئی دوسرا رکن ادا نہیں ہوا ہے تو آپ صرف سعی کریں گے اور اگر کوئی دوسرا رکن سچ میں ادا ہوا ہے جیسے ۱۰ یا ۱۱ کو آپ نے صرف طواف کیا سعی نہیں کی پھر گیارہ کی رمی کی ، اس کے بعد بارہ تاریخ کی بھی رمی کی اس کے بعد پھر تیرہ یا چودہ یا بعد میں جب بھی چھوٹی ہوئی سعی کرنا چاہتے ہیںتو اب آپ صرف سعی نہیں کریں گے بلکہ اس سے پہلے طواف کرکے پھر سعی کریں گے ، اور اگر بارہ تاریخ کو کنکری مار کر پھر آپ طواف زیارت کرتے ہیں اور سعی نہیں کی پھر دو دن یا تین دن کے بعد سعی کرتے ہیں تو یہاں صرف سعی کریں گے اس سے پہلے طواف کی ضرورت نہیں ہے ، کیوں کہ یہاں طواف اور سعی کے بیچ