’’اسطوانۂ جبرئیل‘‘ کہتے ہیں ، جہاں عام طور پر حضرت جبرئیل علیہ السلام کی حضور ﷺ سے ملاقات ہوتی تھی ، یہ کل سات ستون اور ریاض الجنۃ کا پورا حصہ قبولیت دعا کے لیے خاص ہے اور یہاں نمازیں ادا کرنا زیادہ ثواب کا باعث ہے۔
روضہ اقدس پر درودو سلام
تحیۃ المسجد اور دعا سے فارغ ہوکر پورے ادب اور ہوش کے ساتھ روضۂ اقدس پر آئیں اور نہایت ادب کے ساتھ یہ سمجھتے ہوئے کہ میں خدمت اقدس میں حاضر ہوں اور حضور ﷺ میری بات بنفس نفیس سن رہے ہیں، ہلکی آواز سے سلام عرض کریں۔ [الفتاوی الہندیۃ: ۱/۲۶۵]
روضۂ اقدس کی جالی میں پیتل کے تین حلقے نبے ہوئے ہیں ان میں جو بڑا ہے وہ حضور اقدس ﷺ کے چہرہ انور کے سامنے ہے اور دوسرے کے برابر میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں اور تیسرے کے برابر میں حضرت عمر فاروق ص ہیں۔
یہ دھیان رکھیں کہ بھیڑ یہاں زیادہ ہوتی ہے تو کسی کو تکلیف نہ پہنچے، قریب پہنچ کر ادب وعظمت کے ساتھ۔ مختصر طور پر یوں سلام عرض کریں۔ ’’اَلصَّلَاۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلِ اللہِ اَلصَّلَاۃُ