زمزم پینے کی دعا
زمزم کا پانی پیتے وقت یہ دعا پڑھے
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمَا نَافِعًا وَرِزْقًا وَاسِعًا وَشِفَائً مِنْ کُلِّ دَائٍ [قاضی خاں ۱/۱۳۹]
ترجمہ: اے اللہ میں تجھ سے نفع دینے والا علم، وسیع رزق اور ہر بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔
صفا پر چڑھنے کی دعا
صفا پہاڑی پر چڑھتے وقت یہ دعا پڑھے
بِسْمِ اللّٰہِ اَبْدَأُ بِمَا بَدأَ اللّٰہُ بِہٖ اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰہِ [غنیہ الناسک ۶۸]
ترجمہ: میں اللہ کا نام لے کر وہاں سے شروع کرتا ہوں جہاں سے اللہ تعالیٰ نے شروع فرمایا، بیشک صفا اور مروہ دونوں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں۔
صفا اور مروہ پر کھڑے ہوکر پڑھنے کی دعا
صفا پہاڑی پر کھڑے ہو کر بیت اللہ کی طرف رخ کرکے تین مرتبہ یہ دعا