اور مسنون ہے) اور بعد میں سعی کرنے کا ارادہ ہے یعنی حج کی سعی پہلے نہیں کی ہے تو اضطباع نہیں ہوگا، صرف رمل کیا جائے گا اور اگر حج کی سعی پہلے کرچکے ہیں اور احرام کھولنے کے بعد طواف زیارت کررہے ہیں تو نہ رمل ہوگا اور نہ ہی اضطباع۔ اور اگر احرام کی حالت میں طواف زیارت کیا جارہا ہے اور اس کے بعد سعی کرنے کا ارادہ ہے تو طواف زیارت کے سب چکروں میں اضطباع (کندھا کھولنا) اور شروع کے تین چکروں میں رمل (کاندھے ہلاتے ہوئے اکڑتے ہوئے) کرنا ہوگا۔
اگر ایک ہی دن میں چاروں کام نہ ہوسکیں تو کوئی حرج نہیں۔ رمی کرلیں پھر قربانی اور حلق، طواف زیارت دوسرے دن کریں، اگر اتنا بھی نہ ہوسکے تو صرف رمی آج کر لیں، دوسرے دن قربانی اور طواف زیارت کرلیں۔ [شامی: ۳/۴۷۳، کتاب الحج]
طواف زیارت کے بعد سعی
یہ بات ذہن میں رکھیں کہ عمرہ والے طواف کے بعد جو سعی ہے یہ عمرہ کی سعی ہے۔ اور طواف زیارت کے بعد جو سعی ہے، یہ حج کی سعی ہے اور نفل طواف جتنے بھی آپ کریںگے اس میں سعی کی ضرورت