کر خوب دعائیں کریں جیسے صفا پر کی تھی، یہ بھی قبولیت کی جگہ ہے، یہ آپ کا ایک پھیرا ہوا، پھر مروہ سے صفا پر جائیںگے تو دوسرا پھیرا ہوگا، اس طرح سات پھیرے پورے کریں، ساتواں پھیرا مروہ پر ختم ہوگا، ہر پھیرے میں صفا اور مروہ پر اسی طرح دعا کرتے رہیں، ہر پھیرے میں تقریباً پچیس آیات کے بقدر دعا کریں اور ہر پھیرے میں ہری لائٹوںکے بیچ میں دوڑتے ہوئے چلیں، ہر پھیرے میں ذکر و دعا کرتے رہیں خاموش نہ رہیں۔
عمرہ کا چوتھا کام
اب تیسرا کام سعی بھی ہوگیا، اس کے بعد وہیں باب مروہ پر حجام موجود آپ کا انتظار کررہے ہوں گے ان سے اپنے سر کے بال منڈوا دیجیے، اگر آپ کے بال بڑے ہیں تو آپ کٹوا بھی سکتے ہیں مگر ایک پور کے برابر کٹانا ضروری ہے ، مگر منڈوانا زیادہ بہتر ہے، چوتھا کام بھی ہوگیا، اب آپ کا عمرہ پورا ہوگیا، احرام کی ساری پابندیاں اب ختم ہوگئیں۔ اپنے گھر پر جائیں، نہا دھوکر اپنے کپڑے پہن لیں، خوشبو اور عطر لگائیں، اب آپ کے لیے وہ سب چیزیں جائز ہوگئیں، جو احرام کی وجہ سے منع تھیں۔ [شامی: ۳/۵۶۳، باب التمتع]