دوسراکام:- روانگی سے پہلے اپنے تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے خوب سچی پکی توبہ کرلیں، خوب گڑگڑا کر ندامت کے ساتھ، اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے آئندہ نہ کرنے کے عزم کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیں۔ تاکہ آپ گناہوں کی گندگی سے صاف ستھرے ہوکر اپنے مولیٰ کے دربار میں پہنچیں۔
تیسرا کام: اللہ کے جن بندوں کے حقوق آپ کے ذمہ ہیں ان کی کبھی حق تلفی ہوئی ہو، ستایا ہو، جن کا کبھی دل دکھایا ہو، جن کا اپنے اوپر کوئی مالی حق باقی رہ گیا ہو، کسی کا قرض اپنے ذمہ ہو، ان تمام سے مل کر معاملہ صاف کرلیں خوب معافی تلافی کرلیں۔اور جن کا کسی طرح کا کوئی حق نکل رہا ہے ان کو اداکردیں۔ اور جن امور کے متعلق وصیت کرنی ہوں ان کے متعلق وصیت نامہ لکھ دیں۔ ان تمام امور کو پورے اہتمام کے ساتھ کریں۔ ان میں کوئی شرم و عار نہ کریں تاکہ حج آپ کے لیے دنیا اور آخرت میں کامیابی اور صالح زندگی کاذریعہ بنے۔
حجاج کرام سے گذارش
حجاج کرام سے گزارش ہے کہ سفر حج سے پہلے جہاں آپ حج کا