وقت ساتھ رکھیں اور اپنے ساتھیوں کے موبائل نمبر بھی موبائل میں سیو کرلیں اور ڈائری میں بھی لکھ لیں، اپنے خیموں میں پہنچ کر اس بات کا پورا دھیان رکھیں کہ بے پردگی بالکل نہ ہو، اس لیے بیچ میں پردہ ڈال کر مستورات کو ایک طرف کردیں اور مرد ایک طرف ہو جائیں۔
منیٰ مکہ مکرمہ سے تین میل کے فاصلہ پر د و طرفہ پہاڑوں کے درمیان بہت بڑا میدان ہے۔ میدان والاحصہ تقریباً چالیس لاکھ مربع میٹر ہے اور پہاڑوں والاحصہ بیس لاکھ مربع میٹر ہے اس طرح کل ساٹھ لاکھ مربع میٹر کا رقبہ (ایریا) ہے اسی میں مسجد خیف اور جمرات بھی ہے۔ منیٰ میں آج آپ کو پانچ نمازیں پڑھنی ہیں۔ ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور ۹؍ ذی الحجہ کی فجر یہ پانچ نمازیں اپنے خیموں میں باجماعت اداکریں، بس اور کوئی کام آج منیٰ میں نہیں ہے، باقی وقت ذکر وتلاوت، تسبیح و دعا اور اللہ کی یاد اور حج کے ارکان سیکھنے میں گذاریں۔
[شامی: ۳/۵۱۸، کتاب الحج]
حج کا دوسرا دن ۹؍ ذی الحجہ
آج حج کا دوسرا دن ہے۔آج سے ایام تشریق بھی شروع ہوگئے ہیں، لہٰذا فجر کی نماز کے بعد فوراً مرد بلند آواز سے اور عورتیں آہستہ سے