طریقہ اور اس کے ارکان سیکھ رہے ہوں، وہیں جنازہ کی نماز بھی پوری سیکھ لیں، خاص کر جنازہ کی دعائیں، کیونکہ حرم میں تقریبا ہر نماز کے بعد جنازہ کی نماز ہوتی ہے اور اس کی بڑی فضیلت ہے، لہٰذا سیکھ لینا چاہیے۔
دوسری بات حرم کے اطراف میں بنی ہوئی تمام بلڈنگوں اور ہوٹلوں میں عام طور پر انگریزی بیت الخلا بنے ہیں اور اب نئی تعمیرات میں سب ہی انگریزی بناتے ہیں ، انڈین بیت الخلا نہیں بنائے ہیں لہٰذا اس کے استعمال کا طریقہ بھی سمجھ لیں تاکہ پاکی صفائی کا آپ خیال رکھ سکیں۔
گھر سے روانگی
اب آپ اپنے گھر سے روانہ ہو رہے ہیں وہ مبارک گھڑی آگئی ہے، روانگی سے پہلے ہو سکے تو دورکعت نفل پڑھ لیںاور نماز کے بعد سفر میں سہولت وعافیت کی، گناہوں سے بچنے کی، حج کی قبولیت کی دعا کریں۔ نکلنے سے پہلے اپنا سامان پورا منظم کرلیں، ضروریات کا سامان لے لیں، زیادہ بوجھ نہ بنائیں اور جوچیزیں ممنوع ہیں وہ نہ لیں مثلاً چاقو، خنجر، تیل، گھی، ویڈیو، آڈیو کیسیٹ وغیرہ تاکہ کسٹم میں پریشانی نہ ہو اور اپنے سامان کو اچھے بیگ میں باندھ کر اس پر بڑے حروف میں پورا