سہولت اور آسانی ہو اس وقت ماریں، وقت صبح صادق تک رہتا ہے عام طور پر حادثات اسی جگہ پر ہوتے ہیں اس لیے اطمینان سے کام کریں۔ [شامی: ۳/۵۳۱-۵۳۱، کتاب الحج]
یہ بات بھی یاد رکھیں کہ شیطان کو کنکریاں اوپر کے حصے میں جاکر مارنے میں زیادہ سہولت ہے۔ آج تو حکومت نے الحمدللہ پانچ منزلہ عمارت بنائی ہیں ،ان پانچوں منزلوں سے شیطانوں کو کنکریاں ماری جاتی ہیں،اور بڑے شیطان پر پہلی کنکری کے ساتھ ہی لبیک بند کردیں۔
دسویں تاریخ کا پہلا کام
تو دس تاریخ کا پہلا کام بڑے شیطان کو سات کنکریاں مارنا ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ کنکری شہادت کی انگلی اور انگوٹھے سے پکڑیں اور ہر کنکری کے ساتھ یہ دعا پڑھتے جائیں۔ ’’بِسْمِ اللّٰہ اَللّٰہُ اَکْبَرْ رَغَمًا لِلشَّیْطَانِ وَرِضیً لِلرَّحْمٰن‘‘ میں کنکری مارتا ہوں شیطان کو ذلیل کرنے اور رحمن کو راضی کرنے کے لیے، اگر پوری دعا یاد نہ ہو تو صرف ’’بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرْ‘‘ کہہ کر اپنی زبان میں کہیں ’’شیطان کو ذلیل کرنے اور رحمن کو راضی کرنے کے لیے ‘‘ یہ بات ذہن میں رہے کہ کنکری