ایک حدیث میں حضور ﷺ کا ارشاد ہے :جس نے بیت اللہ کا حج کیا اور میری زیارت نہ کی تو اس نے مجھ پر ظلم کیا۔
[کنزل العمال: ۱۲۳۶۹، عن ابن عمر رضی اللہ عنہا ]
دیار حبیب ﷺکا سفر
جب مدینہ طیبہ کی طرف چلیں تو راستہ میں کثرت سے درود شریف پڑھتے رہیں اور محبت نبوی کو بیدار کرنے لئے اگر آپ کو ذوق ہو نعتیہ اشعار بھی خوب پڑھیں۔
یہ سفر آپ کا بس سے ہوگا، بسیں اور گاڑیاں چند گھنٹوں میں آپ کو مدینہ پہنچا دے گی، آپ کو راستہ میں کہیں غسل کرنے یا لباس بدلنے کا موقع نہیں ملے گا، اس لئے مناسب ہے کہ آپ مدینہ کی روانگی سے پہلے غسل کرلیں اور مدینہ طیبہ کی حاضری کی نیت سے اچھے کپڑے بدل لیں، خوشبو لگائیں، راستہ میں خوب ذوق وشوق کے ساتھ درود وسلام پڑھتے رہیں۔ [الفتاوی الہندیۃ: ۱ ۔ ۲۶۵]
حرمین شریفین کے قیام میں خاص کر مدینہ منورہ میں پانچ چیزوں کا خوب اہتمام کریں تاکہ یہ چیزیں ہمیشہ کے لئے عادت بن جائیں۔