مکہ معظمہ سے واپسی کی دعا
طواف وداع کے بعد دورکعت پڑھے، پھر حجر اسود کو بوسہ دے، اس کے بعد کعبۃ اللہ کی جدائی پر افسوس اور حسرت کے ساتھ خوب گڑگڑا کر روئے، رونا نہ آئے تو رونے کی صورت بنائے اور حسرت کی نگاہ سے بیت اللہ کی طرف دیکھتا ہوا روتا ہوا مسجد حرام سے باہر نکلے اور دروازہ پر کھڑے ہوکر یہ دعا پڑھے۔
اَللّٰہُمَّ لاَتَجْعَلْ ہٰذَا آخِرَ الْعَہْدِ مِنْ بَیْتِکَ وَارْزُقْنِیْ الْعَوْدَ اِلَیْہِ [قاضی خاں ۱/۳۱۹]
لَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ بِیَدِہٖ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَئْیٍ قَدِیْرٌ، اٰئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ، صَدَقَ اللّٰہُ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَہَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ [مسلم ۱/۴۳۵]
ترجمہ: اے اللہ میرے اس سفر کو اپنے گھر کا آخری سفر نہ بنا میرے لئے دوبارہ لوٹ کر آنا مقدر فرما، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ تنہا ہے ، اس کاکوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت