حج کا تیسرا دن؛ ۱۰؍ ذی الحجہ
جب مزدلفہ میں سورج نکلنے کا وقت قریب ہو جائے تو وہاں سے منیٰ کی طرف روانہ ہو جائیں، آج ۱۰؍ ذی الحجہ یعنی قربانی کا دن ہے، حج کی مشغولی کی وجہ سے عید کی نماز اللہ نے حاجیوں سے معاف کردی ہے۔ آج آپ کو چار کام کرنے ہیں اور بہت آسان ہیں۔
(۱) رمی (۲) قربانی (۳) حلق (۴) طواف زیارت
رمی، قربانی اور حلق ترتیب سے کرنا واجب ہے، طواف زیارت ۱۰؍ذی الحجہ کی صبح سے ۱۲؍ذی الحجہ کی مغرب تک کبھی بھی کرسکتے ہیں، اب ان چاروں کاموں کو اچھی طرح سمجھ لیں: (۱) رمی کرنا۔
یعنی آج منیٰ میں پہلے صرف بڑے شیطان کو سات کنکریاں مارنی ہے۔ منیٰ میں تین جگہوں پر لمبے ستون بنے ہوئے ہیں ان کو ’’جمرات‘‘ کہتے ہیں۔ خیموں سے جب آپ جائیں گے تو پہلا چھوٹا شیطان ہے، پھر درمیانی، پھر بڑا،آج آپ کو صرف بڑے شیطان کو سات کنکریاں مارنی ہیں، اس کا افضل وقت سورج نکلنے کے بعد سے زوال تک ہے مگر اس کے بعد بھی مار سکتے ہیں، اس میں جلد بازی بالکل نہ کریں۔ جس وقت