ہوجانے پر انتظامیہ کو بتانے پر آپ کی مدد کرے گا اور وہ آپ کو آپ کے پتے پر یا معلم تک پہونچادیں گے اس لیے اس کو آپ سنبھال کر رکھیں۔خاص طور پر عورتوں کو تاکید کریں کہ وہ اس کو بالکل نہ نکالیں۔
بیت اللہ پر حاضری
اپنے کمرے سے نکلتے وقت بلڈنگ کا پتہ اور سب ساتھیوں کے فون نمبر اپنے پاس ضرور لکھ کر رکھ لیں پھر باوضوہو کر مسجد حرام کی طرف چلیں۔ کسی بھی دروازے سے خشوع و خضوع سے داخل ہوں داخل ہونے سے پہلے دروازے کا نمبر لکھ لیں اور ساتھیوں سے کہیں کہ گم ہونے کی صورت میں اس نمبر کے دروازے پر ملیں گے ۔ داخل ہوتے وقت ’’بسمِ اللہِ وَالصَّلاۃُ وَالسَّلامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ‘‘کہہ کر دایاں پاؤں اندر رکھیں اور یہ دعا پڑھیں ’’اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ‘‘ [ترمذی : ۱/ ۷۱]
داخلے کے وقت خانہ کعبہ پر جب پہلی نگاہ پڑتی ہے تواس وقت کی دعا اللہ پاک قبول فرماتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ سب سے پہلی دعا یہ کرلیں کہ