ستون کو لگنا ضروری نہیں ہے، بلکہ ستون کے اطراف میں بنے ہوئے دائرے میں بھی گرجائے گی تو واجب ادا ہوجائے گا۔ یہ بات بھی سمجھ لیں کہ کنکریاں کیوں ماری جاتی ہیں؟
حضرت ابراہیم علیہ السلام جب اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے چلے تو سب سے پہلے شیطان بڑے جمرہ کے پاس ملا اور روکنا چاہا، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے سات کنکریاں ماریں تو وہ زمین میں دھنس گیا، آگے بڑھ کر پھر دوسرے جمرہ کی جگہ نظر آیا، یہاں بھی سات کنکریاں ماریں وہ زمین میں دھنس گیا، پھر چھوٹے جمرہ کی جگہ نظر آیا، یہاں بھی سات کنکریاں ماریں وہ زمین میں دھنس گیا۔
اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے ابراہیم علیہ السلام کا اخلاص اور عاشقانہ عمل پسند آگیا تو قیامت تک حاجیوں کو حکم دے دیا کہ تم بھی ان جگہوں پر کنکریاں مارواور میرے خلیل کی نقل اتارو۔
دوسرے کی طرف سے کنکریاں مارناکب جائز ہے؟
کوئی ایسا بیمار ہے اور کمزور یا بوڑھا اور اپاہج ہے جو جمرات پر پہنچ کر رمی کی طاقت نہیں رکھتا تو اس کی طرف سے دوسرا آدمی کنکری مار