ومحبت کے ساتھ لبیک پڑھتے رہنا ہے اور یہ خیال کرکے پڑھنا ہے کہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پکار کا اللہ کو جواب دے رہا ہوں، اور اللہ میری بات سن رہا ہے۔
۱۰؍ ذی الحجہ کو بڑے شیطان کو کنکری مارنے تک آپ لبیک پڑھتے رہیں گے۔
حج کا پہلا دن؛ ۸؍ ذی الحجہ
اب آپ منیٰ پہنچ گئے، آٹھ تاریخ کو ظہر سے پہلے تقریباً تمام حاجی منیٰ پہنچ جاتے ہیں۔ وہاں پہلے سے خیمے (ٹینٹ) لگے ہوتے ہیں۔ معلم کی بس آپ کو اپنے خیموں میں پہنچادے گی۔ اور یہ خیال رکھیں کہ بجائے پرائیویٹ سواریوں کے معلم کی بس سے ہی سفر کریں۔ پیدل بھی سفر نہ کریں ورنہ آپ اپنے خیموں کی تلاش میں بھٹک جائیںگے، اس کا بھی خیال رکھیں کہ سامان بہت تھوڑا سا ضرورت کا لے کر جائیں۔مثلاً ایک جوڑا احرام کی چادریں، ہوا کا تکیہ، لنگی، پلاسٹک کا مصلیٰ، چٹائی، اوڑھنے کے لیے چادر، پردہ کرنے کے لیے چادریں بریڈ، ستو، فروٹ، چوڑا، نمکین، لوٹا، صابن، کنکری کی تھیلی، چپل رکھنے کی تھیلی وغیرہ، منیٰ جانے سے پہلے خیمہ کا کارڈ معلم سے لے لیں، اور اپنا تعارفی کارڈ ہر