ترجمہ: اے ایمان والی قوم تم پر سلام ہو، بیشک ہم انشاء اللہ تعالیٰ تم سے ملنے والے ہیں، اے اللہ اہل بقیع کی مغفرت فرما، اے اللہ ہماری اور ان کی مغفرت فرما۔
مدینہ منورہ سے واپسی کی دعا
جب مدینہ منورہ سے وطن واپسی کا ارادہ ہو تو مسجد نبوی میں ریاض الجنۃ میں دورکعت پڑھ کر روضہ اطہر پر حاضر ہوکر صلوۃ وسلام پڑھے، اس کے بعد خوب دعائیں کرے اور پھر یہ دعا پڑھے۔
[قاضی خاں ۱/۳۱۹]
ترجمہ: اے اللہ تیرے نبی کے ساتھ اور مسجد نبوی کے ساتھ اور حرم نبوی کے ساتھ اس زیارت کو آخری زیارت نہ بنا۔ اور میرے لئے دوبارہ لوٹ کر آنے کے سامان آسانی کے ساتھ فرمادے۔ اور یہاں آکر ٹھہرنا آسان فرمادے، اور دنیا وآخرت میں میرے لئے عافیت