اس چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جس سے تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ مانگی ہے، اور توہی مددگار اور توہی کافی ہے اور اللہ کی مدد کے بغیر مصیت سے حفاظت اور عبادت پر قدرت نہیں ہوسکتی، اے اللہ بیشک میں تجھ سے جنت اور اس کی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں اور اس چیز کاسوال کرتا ہوں جو قول، فعل اور عمل میں سے جومجھ کو جنت میں پہنچا دے، اور میں جہنم کے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں اور قول فعل اور عمل میں سے ہر اس چیز سے پناہ مانگتا ہوں جو مجھ کو جہنم سے قریب کردے۔
طواف کے چھٹے چکر کی دعا
طواف کے چھٹے چکر میں یہ دعا پڑھے
اَللّٰہُمَّ اِنَّ لَکَ عَلٰی حُقُوْقًا کَثِیْرَۃً فِیْمَا بَیْنِیْ وَبَیْنَکْ،وَ حُقُوْقًا کَثِیْرَۃً فِیْمَا بَیْنِیْ وَبَیْنَ خَلْقِکَ، اَللّٰہُمَّ مَا کَانَ لَکَ مِنْہَا فَاغْفِرْہٗ لِیْ وَمَاکَانَ لِخَلْقِکَ فَتَحَمَّلَہٗ عَنِّیْ وَاغْنِنِیْ بِحَلالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَبِطَاعَتِکَ عَنْ مَعْصِیَتِکَ وَبِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃِ، اَللّٰہُمَّ اِنَّ