رَسُوْلِ اللّٰہِ، اَللّٰہُمَّ اِیْمَانًا بِکَ وَ تَصْدِیْقًاۢ بِکِتَابِکَ وَوَفَائً بِعَہْدِکَ وَاِتِّبَاعًا لِسُنَّتِ نَبِیِّکَ ﷺ [قاضی خاں ۱/۳۱۶]
ترجمہ: اللہ کے نام سے طواف شروع کرتا ہوں، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ ہی کے لئے ہر تعریف ہے اور درود وسلام اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہو، اے اللہ تجھ پر ایمان لاتے ہوئے اور تیری کتاب کی تصدیق اور تیرے عہد کو پورا کرنے اور تیرے نبی کی سنت کی اتباع میں حجر اسود کو چومتا ہوں۔
طواف کے سات پھیروں کی دعائیں
یہ بات یاد رکھیں کہ طواف کے سات پھیروں کی الگ الگ دعائیں علماء نے لکھی ہیں یہ ساری دعائیں لاعلی التعین حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں، لیکن اس خاص ترتیب سے منقول نہیں ہیں، اس لئے ان کے علاوہ بھی دعائیں پڑھی جاسکتی ہیں، البتہ رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان کی دعا خاص اس ترتیب سے ثابت ہے۔
طواف کے پہلے چکر کی دعا
طواف کے پہلے چکر میں یہ دعا پڑھے