مدینہ طیبہ سے واپسی
مدینہ طیبہ کا قیام جب پورا ہو جائے اور واپسی کا وقت آجائے تو یقینا وہ وقت ایمان والے کے لیے ایک سانحہ سے کم نہ ہوگا۔
اس دن آپ خاص اہتمام سے رخصتی ہی کے لیے روضۂ اقدس پر حاضر ہوں، پہلے دو رکعت ریاض الجنۃ میں پڑھ کر خوب دعا کریں، اپنی دعاؤں میں یہ ضرور کریں کہ اے اللہ! تیرے محبوب رسول اور ان کی اس مسجد اور ان کے اس شہر اور شہر والوں کے حقوق و آداب کی ادائیگی میں جوکوتاہیاں مجھ سے ہوئیں ان کو اپنے خاص کرم سے معاف فرما اور میری یہ حاضری آخری حاضری نہ ہو، اس کے بعد بھی مجھے یہاں کی حاضری کی توفیق دے، قیامت کے دن اپنے رسول کی شفاعت اور آپ کا قرب نصیب فرما۔
اس کے بعد روضہ ٔاقدس پر حاضر ہوں صلوۃ وسلام عرض کریں۔ استغفار وشفاعت کی پھر درخواست کریں، اور اس کی کوشش کریں کہ رخصت کے کچھ آنسو نکل آئیں کہ یہ قبولیت کی علامات میں سے ہے، پھر رونا نہ آئے تو رونے والوں کی سی صورت بنائیں اور چلتے وقت