ترجمہ: اے اللہ میرے اس حج کو حج مبرور اور حج مقبول بنا، اور میری اس کوشش کو ٹھکانے پر لگا، اور میرے گناہوں کی بخشش فرما، اور میرے اس عمل کو قبول ترین عمل صالح بنا، اور اس کو ایسی تجارت بنا جس میں کو ئی گھاٹا نہ ہو، اے دلوں کی باتوں کے جاننے والے، اے اللہ مجھ کو تاریکی سے نکال کر اُجالے میں داخل فرما۔
اے اللہ بیشک میں تیری رحمت کے حصول کے ذرائع اور تیری بخشش کے راستے اور گناہ سے سلامتی کی التماس کرتا ہوں اور ہر نیکی پرقائم رہنے اور جنت کی کامیابی اور جہنم سے نجات کی التماس کرتا ہوں۔
اے میرے رب اس روزی پر قناعت عطا فرما جو تو نے مجھے دی ہے، اور مجھے برکت عطا فرما ان چیزوں میں جو تو نے مجھے عطا فرمائی ہیں، اور تو خیر کے ساتھ میری ہر اس چیز کا نگہبان بن جا، جو مجھ سے غائب ہے۔
طواف کے پانچویں چکر کی دعا
طواف کے پانچویں چکر میں یہ دعا پڑھے
اَللّٰہُمَّ اَظِلَّنِیْ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِکَ یَوْمَ لاَظِلَّ اِلاَّظِلُّ