دھیان میں رہے کہ حضور ﷺکی شفاعت اللہ کی اجازت سے ہی ہوگی)۔ [الفتاوی الہندیۃ: ۱/۲۶۵، ۲۶۶]
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر سلام
حضور ﷺ پر سلام سے فارغ ہوکر ایک ہاتھ کے بقدر دائیں طرف ہٹ کر دوسرے حلقہ کے پاس آجائیں اور حضرت ابوبکر صدیق ص پر اس طرح سلام پیش کریں۔
’’اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یَا خَلِیْفَۃَ رَسُوْلِ اللّٰہِ وَثَانِیَہٗ فِی الْغَارِ اَبَابَکْرنِ الصِّدِّیْقِ جَزَاکَ اللّٰہُ عَنْ اُمَّۃِ مُحَمَّدٍ ﷺ خَیْرًا‘‘
[فتح القدیر ۳/۱۸۱]
ترجمہ: آپ پر سلام ہو اے اللہ کے رسول کے خلیفہ، غار میں ان کے ساتھی، ابوبکر صدیق !آپ پر سلام ہو، اللہ تعالیٰ آپ کو امت محمدیہ کی طرف سے جزائے خیر عطا فرمائے۔ پھر جن لوگوں نے سلام کہا ہو ان کا سلام پہنچادیں۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر سلام
حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ پرسلام سے فارغ ہوکر ایک ہاتھ دائیں