مِنِّیْ‘‘ ترجمہ:اے اللہ! میں صفا مروہ کی سعی کی نیت کرتا ہوں سات چکروں کے ساتھ تو اس کو آسان فرما اور قبول فرما۔حضور ﷺ کی اتباع میں بہتر ہے کہ آپ بھی کہیں ’’اَبْدَأَ بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ بِہٖ اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰہِ ‘‘ پھر صفا پرچڑھ کر بیت اللہ کی طرف رخ کرکے دونوں ہاتھ اُٹھا کر اللہ سے دعا کریں۔ یہ جگہ بھی دعا کی قبولیت کی ہے۔ اس کے بعد نیچے اتر کرمروہ کی طرف چلیں، سعی کے درمیان چوتھا کلمہ، تیسرا کلمہ اور یہ دعا پڑھتے رہیں ’’رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمْ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمْ‘‘ اے پروردگار! بخش دے اور رحم فرما اور ہماری جو غلطیاں تیرے علم میں ہیں ان سے در گزر فرما، تو بہت غالب اور بڑا طاقتور ہے، اور بڑا کریم ہے۔ [عنیۃ الناسک۱۲۸؛ طحطاوی: ۷۳۴]
صفا سے کچھ دور چل کر ہری لائٹیں نظر آئیںگی، ان کو ’’میلین اخضرین‘‘ کہتے ہیں؛ [شامی: ۳/۵۱۵]وہاں سے ذرا دوڑ کر چلیں، اس کے بعد پھر ہری لائٹیںاور نظر آئیںگی وہاں پہنچ کر دوڑنا بند کردیں اپنی رفتار چلیں، یہ حکم صرف مردوں کے لیے ہے، عورتیں اپنی رفتار سے چلیں، مروہ پر پہنچ کر بھی بیت اللہ کی طرف رخ کرکے دونوں ہاتھ اٹھا