اے اللہ! موت تک میری تمام جائز دعاؤں کو جو میرے حق میں بہتر ہوں اور جو تجھے پسند ہوں قبول فرما۔ یا یوں کہیں: اے اللہ! مجھے مستجاب الدعوات بنادے۔ ’’ اَللّٰہُ اَکْبَرْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ‘‘ کہہ کر ہاتھ اٹھا کر خوب دعائیں کریں، جتنی دیر دعا کرسکتے ہیں اور جو دعائیں کرسکتے ہیں، انشاء اللہ اس وقت کی ساری دعائیں آپ کی قبول ہیں۔ اگر یاد ہو تو یہ دعا بھی شامل کرلیں۔ [غنیۃ المناسک: ۹۸؛ شامی:۳/۵۰۳ ]
’’اَللّٰہُمَّ زِدْبَیْتَکَ ہٰذَا تَشْرِیْفًا وَّتَعْظِیْمًا وَّتَکْرِیْمًا وَّمُہَابَۃً وَزِدْمَنْ شَرَّفَہٗ وَکَرَّمَہٗ مِمَّنْ حَجَّہٗ اَوِ اعْتَمَرَہٗ تَشْرِیْفًا وَتَکْرِیْمًا وَبِرًا اَللّٰہُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ فَحَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ، اَعُوْذُ بِرِبِّ الْبَیْتِ مِنَ الدَّیْنِ وَالْفَقْرِ وَمِنْ ضَیْقِ الصَّدْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ‘‘ ۔
[قاضی خان علی ھامشہ فتاوی ھندیہ: ۱/۳۱۵]
اے اللہ! اپنے مقدس گھر کی عزت وعظمت، شرافت وہیبت میں ترقی فرما او رحج وعمرہ کرنے والوں میں جو اس کی تعظیم وتکریم کریں ان کو بھی شرافت وعظمت اور نیکی عطا فرما، اے اللہ! تیرا ہی نام سلام ہے اور سلامتی تیری ہی طرف سے ہے، تو ہم پر سلامتی بھیج، میں اس مقدس گھر