ان کے جاں نثار صحابہ رضی اللہ عنہم کی قربانیوں سے منور نظر آئے گا۔
نہایت عاجزی کے ساتھ استغفار کے ساتھ ’’لبیک‘‘ کہتے ہوئے داخل ہوں، خوف اور ادب کے ساتھ اللہ سے دعا کریں کہ اے اللہ مجھے اس پاک اور مبارک شہر میں سکون واطمینان سے رہنا نصیب فرما۔ یہاں کے حقوق اور آداب کی توفیق دے اور حلال روزی عطا فرما۔
[شامی: ۳/۵۰۲؛ غنیۃ الناسک: ۹۵]
معلم کی بس آپ کو آپ کی بلڈنگ تک پہنچا دے گی، وہاں آپ اپنی رہائش کو دیکھ لیں، اپنا سامان وغیرہ ترتیب سے رکھ کر اپنی ضروریات سے فارغ ہوجائیں اور تھوڑا بہت آرام کرکے مسجد حرام کی طرف جائیں، اس موقع پر حاجی بہت جلد بازی کرتے ہیں، تھکے مارے فوراً ہی حرم میں بھاگتے ہیں، آپ لوگوں کی دیکھا دیکھی بالکل نہ کریں، بلکہ آرام کرکے ہشاش بشاش ہوکر حرم میں جائیں۔
[شامی: ۳/۵۰۳]
یہ بات دھیان میں رکھیں کہ مکہ میں پہنچتے ہی معلم کی طرف سے جو پیلا پٹکا ملے گا اس کو اخیر تک ہاتھ پر باندھے رکھیں اور جو کارڈ ملے گا اس کو سنبھال کر رکھیں یہی آپ کا پتہ اور پاسپورٹ ہے جو آپ کے وہاں گم