(۱۰) مسجد الفضیح:عوالی میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ یہود بنی نضیر کے محاصرہ کے وقت نماز پڑھی تھی۔ فضیح کھجور کی شراب کو کہتے ہیں۔ حضرت ابو ایوب انصاریؓ ایک جماعت کے ساتھ شراب پینے میں مشغول تھے، جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو انہوں نے سارے مٹکے شراب کے گرادئے۔ اس لئے اس کو مسجد فضیح کہتے ہیں۔ اس کا نام مسجد شمس بھی ہے۔
(۱۱) مسجد بنی قریظہ:مسجد فضیح سے مشرق میں تھوڑے فاصلے پر ہے۔ یہود بنی قریظہ کے محاصرہ کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ قیام فرمایا تھا، اور حضرت سعدبن معاذؓ کو یہود نے حکم مقرر فرمایا تھا انہوں نے اسی جگہ فیصلہ سنایا تھا کہ مردوں کو قتل کیا جائے، بچوں اور عورتوں کو قید کیا جائے۔
(۱۲) مسجد اجابہ:جنت البقیع سے شمال کی جانب ہے، یہ مسجد آبادی کے درمیان واقع ہے، اس کو مسجد بنومعاویہ بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ کبھی یہاں بنو معاویہ رہا کرتے تھے، ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں نماز پڑھی اور دیر تک دعا کی، اس کے بعد فرمایا میں نے اپنے رب سے تین دعائیں کیں ایک یہ کہ