معابدہ ہے اسی علاقہ میں ایک مسجد ہے، ۱۳؍ ذی الحجہ کو حج سے واپسی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر پڑھی تھی اور کچھ دیر آرام بھی کیا تھا، اس لئے اس کو ’’مسجد استراحہ‘‘ کہتے ہیں۔
(۱۲) مسجد ذی طویٰ: تنعیم کے راستہ میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حالت احرام میں اس جگہ اُترے تھے۔
(۱۳) مسجد خیف: منیٰ میں بڑی مسجد ہے، کہتے ہیں اس میں ستر نبی مدفون ہیں۔
(۱۴) مسجد نمرہ: عرفات کے کنارے پر بڑی مسجد ہے۔
(۱۵) مسجد مشعر الحرام: مزدلفہ میں بڑی مسجد ہے، حجۃ الوداع میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم پوری رات ذکر وفکر اور عبادت میں مشغول رہے تھے۔
(۱۶) مسجد جعرانہ: طائف کے راستہ میں حرم کی حد ہے۔ طائف سے آتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ سے احرام باندھا تھا، یہاں اب مسجد نبی ہوئی ہے’’ مسجد جعرانہ‘‘