مکان سعی کی جگہ میں تبدیل ہوگئی ہے ،اسی جگہ حضرت عمرؓ اسلام لائے تھے، مصعب ابن عمیرؓ بھی اسی جگہ آکر مسلمان ہوئے تھے۔
(۸) مسجد جن: طائف سے واپسی پر مکہ سے قریب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی تو قرآن سن کر جنات جمع ہوگئے اور مسلمان ہوگئے اس جگہ پر مسجد جن بنی ہوئی ہے جو دوسڑکوں کے بیچ میں ہے، حرم سے شعب عامر کی طرف آتے وقت محلہ شعب عامر اور محلہ سلیمانیہ کے درمیان سڑک پر نظر آتی ہے، وہی ’’مسجد جن ‘‘ ہے۔
(۹) مسجد رأیہ: رسول اللہ نے فتح مکہ کے روز اس جگہ جھنڈا نصب فرمایا تھا، جنت المعلیٰ کے راستے میں ہے اس جگہ اب مسجد بنی ہوئی ہے۔
(۱۰) مسجد نتنعیم: جس جگہ سے حضرت عائشہؓ نے احرام باندھ کر عمرہ کیا تھا، مکہ سے شمال کی جانب تین میل پر ہے، اس کو مسجد عائشہ کہتے ہیں۔
(۱۱) مسجد استراحۃ: منیٰ سے واپسی پر مکہ میں داخلہ سے پہلے جو محلہ