ملنے سے پہلے قیام فرماتے تھے اور اسی غار میں پہلی وحی نازل ہوئی تھی، طائف کے راستہ پر مکہ سے تقریباً ڈیڑھ میل کے فاصلے پر ہے۔
(۵) غارثور: ہجرت کے سفر میں آپؐ نے تین روز اسی غار میں قیام کیا تھا، یہ غار جبل ثور میں واقع ہے، یہ پہاڑ مکہ سے تقریباً ۶؍ میل کے فاصلے پر ہے۔
(۶) بنو ہاشم کا محلہ: جبل ابوقبیس کے دامن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے پیدائش کے مشرقی گلی میں جہاں آج کل حفظ قرآن کا مدرسہ ہے اسی جگہ پر بنو ہاشم کا محلہ آباد تھا یہاں ’’شارع نبوہاشم‘‘ کے نام سے ایک سڑک بنی ہوئی ہے، یہیں پر کبھی قریش رہا کرتے تھے۔
(۷) دار ارقم: حضرت ارقمؓ کا وہ مکان جہاں اسلام کے ابتدائی زمانے میں مسلمان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چھپ کر نماز پڑھا کرتے تھے اور قرآن اور دین کو سیکھا کرتے تھے، اب یہ