معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
٭… اسی لازوال رشتۂ ایمانی کاروح پرورنظارہ دنیاحج کے موقع پردیکھتی ہے ٗجب مختلف رنگ ونسل ٗمختلف طبقات ٗ اورمختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اورمختلف زبانیں بولنے والے ٗ مشرق ومغرب سے آنے والے لاکھوں فرزندانِ توحیدایک ہی لباس یعنی احرام میں ملبوس ہوتے ہیں،ایک ہی گھریعنی بیت اللہ کے طواف میں مشغول ومنہمک ہوتے ہیں، ان سب کی زبان پرایک ہی کلمات ہوتے ہیںیعنی’’لبیک اللہم لبیک‘‘اوروہ سب اپنے دلوں میں ایک ہی خواہش وتمنالئے ہوئے دوردرازکے علاقوں سے طویل سفرکی صعوبتیںبرداشت کرکے وہاں پہنچتے ہیں،یعنی:اپنے رب کریم کی طرف سے مغفرت ٗ نیزاس کی رضامندی وخوشنودی کاحصول…! یقینااس ’’رشتۂ ایمانی‘‘ جیسالازوال اوربے مثال رشتہ اورکوئی نہیں ہوسکتا۔ ٭٭٭