معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
میں بھائی بھائی ہیں)
نیزارشادہے: {وَالمُؤمِنُونَ وَالمُؤمِنَاتُ بَعضُھُم أَولِیَائُ بَعضٍ} (۱) ترجمہ:(ایمان والے مرداورایمان والی عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے مددگارہیں)
یعنی تمام اہلِ ایمان خواہ وہ مردہوں یاعورتیں ہوں ٗان کی شان اوران کاشیوہ یہ ہے کہ وہ باہم ایک دوسرے کے خیرخواہ ٗمددگار ٗمخلص اورسچے ہمدردہیں۔
نیزارشادہے: {مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّہِ وَالَّذِینَ مَعَہٗ أَشِدَّائُ عَلَیٰ الکُفَّارِ رُحَمَائُ بَیْنَھُم} (۲) ترجمہ:(محمد[ﷺ]تواللہ کے رسول ہیں،اوروہ جواُن کے ساتھ ہیں کافروں کے مقابلے میں سخت ٗجبکہ آپس میں مہربان ہیں)
اس آیت میںاگرچہ حضرات صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اوصاف وفضائل کا بیان ہے ،مگراس سے امت کے تمام افرادکوان صحابۂ کرام کے اتباع اوران کے اوصاف اورعادات وخصائل کواپنانے کی ترغیب بھی مقصودہے۔لہٰذاحضرات صحابۂ کرام کی طرح تمام اہلِ ایمان کی یہی کیفیت ہونی چاہئے کہ وہ کفارکے مقابلے میں سخت اورآپس میں ایک دوسرے کیلئے نرم ٗمہربان ٗہمدرد اورغمخوارہوں۔
اسی طرح ارشادِربانی ہے:{وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّہِ جَمِیعاً وَّلَاتَفَرَّقُوا} (۳) ترجمہ:(اورتم سب اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھام لواورتفرقہ نہ کرو)
اس آیت میں اللہ کی رسی سے مراددینِ اسلام ہے اورتمام مسلمانوں کواس بات کاحکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے باہمی اختلافات کوفراموش کرکے پوری طرح اسلام کی مقدس تعلیمات پر کاربنداورعمل پیراہوجائیں،ان سب کایہی نصب العین ٗیہی مقصدِحیات ٗاوریہی دستورِ
------------------------------
(۱)توبہ[۷۱] (۲)فتح[۲۹] (۳)آل عمران[۱۰۳]