معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
نیزارشادہے:{کَذلِکَ یَطْبَعُ اللّہُ عَلیٰ کُلِّ قَلبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ} (۱) ترجمہ:(اللہ تعالیٰ اسی طرح ہرمغرورسرکش کے دل پرمہرلگادیتاہے) نیزارشادہے:{ألَیسَ فِي جَھَنَّمَ مَثوًی لِّلمُتَکَبِّرِینَ} (۲) ترجمہ:(کیاتکبرکرنے والوں کاٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے؟) نیزارشادہے:{فَلَبِئسَ مَثوَیٰ المُتَکَبِّرِینَ} (۳) ترجمہ:(پس کیاہی براٹھکانہ ہے تکبرکرنے والوں کا) نیزارشادہے:{وَلَاتَمْشِ فِي الأرضِ مَرَحاً اِنَّکَ لَن تَخْرِقَ الأرضَ وَلَن تَبلُغَ الجِبَالَ طُولاً} (۴) ترجمہ:(اورزمین میں اکڑکرنہ چل کہ توزمین کوپھاڑسکتاہے اورنہ لمبائی میں پہاڑوں کوپہنچ سکتاہے) یعنی انسان تکبراورفخروغرورکی وجہ سے خواہ کتناہی اِتراکراوراکڑکرچلے ٗنیزاللہ کی بنائی ہوئی زمین پرخوب زورزورسے پاؤں مارکردیکھ لے ٗمگریہ کہ وہ اپنے پاؤں سے یااپنی مغرورانہ چال سے زمین کوپھاڑتوسکتانہیں ۔اسی طرح خواہ وہ کتناہی تن کر ٗسراٹھاکرٗاورگردن لمبی کرکے چل لے ٗمگریہ کہ اللہ کے بنائے ہوئے پہاڑوں کے برابرلمبائی کووہ نہیں پہنچ سکتا… توپھراس مغرورانہ چال سے کیافائدہ…؟ اوریہ تکبرمحض مغرورانہ چال تک ہی محدودنہیں ہے ٗبلکہ انسان کی گفتگو ٗلب ولہجہ ٗ رفتاروگفتار ٗ دوسروں کے ساتھ اس کے معاملات ٗاہلِ خانہ ٗعزیزواحباب ٗ دوستوںاورساتھیوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے اس کارویہ وسلوک وغیرہ … ان تمام امورمیں کبروغرورسے اجتناب ضروری ہے۔ ------------------------------ (۱)غافر؍مؤمن[۳۵] (۲)الزمر[۶۰] (۳)النحل[۲۹] (۴)الاسراء؍بنی اسرائیل[۳۷]