انوار سے درخشاں ہوگئی اور فقہ کے اخلاف انکی درایت اور تفقہ سے جگمگا اٹھے وہ اپنے زمانے کے ابو حنیفہ اور اپنے دور کے شبلی تھے ،یعنی مولانا ابوابراہیم ،خلیل احمد ایوبی انصاری النسب،مسلگاً حنفی ،مشرباً رشیدی ،طریقت و سلوک میں چشتی قادری ،نقشبندی ،بہروردی ،تاقیام گردش لیل و نہار انکے فیوض و برکات کے سمندر موجزن ہیں اور ان کے افادات کے نیر تاباں ،تمام مخلوقات اور تمام انسانوں کے سروں پر درخشاں ہیں۔
حضرت مولانا کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے اور ان کے علمی کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے اخیر میں حضرت مدنی لکھتے ہیں۔
ولم یزل حضرتہٖ ،دام مجدہ مجداً فی نشر العلوم واحیاء الدین وتقویم ماتعوج من امور الاسلام والمسلمین علما مضیئا للطلبۃ والسالکین ناصحاًمخلصاً للامۃ المجدیۃ اجمعین اماماً للھدایۃ والعالمین خادما للعالم الانسانی والمھتدین ۔عاضاً بالنواجذ علی سنن سید المرسلین علیہ افضل صلوت المصلین واکرم تسلیمات المسلمین ،متبعاً لما کان علیہ الاسلاف الکرام ،مجتنبا عن جمیع مااختر عنہ اللئام معنیا اوفاتۃ فی ارضاء المفصل المنعام وعبادات راکبہ حین تثقل المضاجع بالنیام ورباصات شاقۃ علی النفس والشیطان واحتساب تنزیل الغفلۃ ونوقظ الوسنان و مراقبات تدیم الستھود والاحسان واذکار تنور الجسد والجنان لسیک لعفاۃ الطریقۃ وارشاد لظمالی خمود العشق والحقیقۃ المتلہ ماقبل
حضرت دام مجدہ مسلسل علوم کی نشر و اشاعت دین کے احیاء اسلامی امور اور مسلمانوں کے حالات میں پیدا ہونے والے بگاڑ کی اصلاح میں لگے ہیں ،طلبہ و سالکین کے لئے روشن نشان راہ ہیں،امت محمدیہ کے سچے مخلص،خیرخواہ،علماء اور اصحاب رشد و ہدایت کے امام،عالم انسانی اور ہدایت پانے والوں کے خدمت گزار رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ،اسلاف کرام کے طریقہ کارکے پیرو کینوںکی ایجاد کردہ بدعتوں سے اجتناب کرنے والے فضل و انعام کرنے والی ذات کی خوشنودی میں اوقات صرف کرنے والے اور اعلی عبادتوں میں اس وقت مشغول رہنے والے جب سونے والوں کے بستر بوجھل ہورہے ہوتے ہیں نفس اور شیطان پر نہایت شاق ریاضتوں اور مجاہدوں سے غفلت کو زائل کرنے والے اور خوابدیدہ کو بیدار کرنے والے محاسبوں ،حضوری اور کیفیات احسانی برقرار رکھنے والے مراقبوں ،جسم و قلب کو منور کرنے والے اذکار راہ طریقت کے طلبگاروں کو سلوک کے منازل طے کرانے عشق و معرفت حقیقت کی شرا بہائے طہور کے پیاسوں کو ارشاد و ہدایت دینے میں اپنے اوقات بسر کرتے ہیں۔
انھیں جیسے لوگوں کیلئے کہا گیا ہے۔
یبین ستمرا سھر اللیالی
وصام نھارہﷲ خیفہ
وصان لسانہ عن کل افک
وما زالت جوارحہ عفیقہ
یعف عن المحارم والملاھی
ومر الالٰہ لہ وظیفۃ