ٍٍٍٍٍٍٍٍٍگیارہواں باب
اوصاف و کمالات اور امتیازات و خصوصیات
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نوراﷲمرقدہٗ نے حضرت مولانا خلیل احمد صاحب نوراﷲ مرقدہٗ کے انتقال پر ان کے اوصاف و کمالات اور اس سلسلہ کے مؤثر واقعات و مشاہدات پر ’’خوان خلیلرحمہ اللہ تعالیٰ‘‘ کے نام سے جو رسالہ تحریر فرمایا تھا ، اس کو مندرجہ ذیل الفاظ سے شروع فرمایا:
’’بعد الحمد و صلوٰۃ حضرت مولانا عارف جامی نے مشتریان یوسف علیہ السلام کے قصّہ میں نقل فرمایا ہے:
چو یوسف شد بنحوبی گرم بازار
شدندش مصریاں یکسر خریدار
بہر چیز یکہ ہرکس دسترس داشت
وراں باراربیع او ہوس داشت
شنیدم کزغمش زالے بر آشفت
تنیدہ ریسمانے چند دمی گفت
ہمیں بس اگرچہ من کا سد قماشم
کہ درسلک خریدار انش باشم
اسی مخلص بڑھیا کی تقلید ان سطور کی تحریر میں احقر نے اختیار کی ہے کہ ایک حبر ھمام و بحر قمقام یعنی۔
الشیخ مولانا خلیل احمد
مکسو حلۃ خلۃ الرحمٰن
وسمی ابراھیم یوسف وقتہ
منوجھہ کالقب فی اللمعان
المتوفی فی ربیع الثانی ۱۳۴۶ھ رحمہ اﷲ تعالٰی رحمۃً واسعۃً وأفاض من برکاتھم علی اھل الدیار القریبۃ واشاسعۃ کے دریائے کمالات میں سے چند رشحات و قطرات ناظرین مشتاقین کے قلوب و ابصارپر بصورت رسالہ پاشاں کرتاہوں: