صفحات کے فوٹو درکار تھے (تاکہ جیسے کیسے نسخہ مکمل ہو) وہ صفحات مولانا فقیراﷲاختر مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سیالکوٹ کو نوٹ کرائے۔ وہ گوجرانوالہ تشریف لے گئے۔ جناب ضیاء اﷲ کھوکھر سے فقیر کی دیرینہ یاد اﷲ ہے۔ انہوں نے ان صفحات کے فوٹو کرادئیے۔ لو کتاب مکمل ہوگئی۔ اس کی تو خوشی ہوئی۔ لیکن چھاپنے کے لئے اب بھی حوصلہ نہ پڑتا تھا۔ فقیر نے دھڑکتے دل سے جناب محترم ضیاء اﷲ کھوکھر کو خط لکھا کہ فوٹو سے فوٹو کا نسخہ اس کتاب کا فقیر کے پاس آپ کے تعاون سے مکمل موجود ہے۔ لیکن چھپنے کے قابل نہیں۔ آپ کے پاس اصل کتاب ہے۔ اس سے عمدہ فوٹو ہوسکتا ہے۔ مہربانی فرمائیں تو مکمل کتاب کا عمدہ فوٹو ارسال فرمائیں۔ تاکہ اس کتاب کو احتساب قادیانیت کی کسی جلد میں شامل اشاعت کیا جاسکے۔ اﷲ تعالیٰ ان کو بہت جزائے خیر دیں۔ وعدہ فرمالیا اور پھر ۴؍جولائی ۲۰۱۱ء کو مکمل کتاب کا فوٹو ارسال کردیا۔
قارئین کرام! اس کتاب کے ملنے کی خوشی تو خیر ایک فطری امر تھا کہ مرزا قادیانی ملعون کی زندگی میں ان کے خلاف اتنی ضخیم کتاب شائع ہوئی جو ہمارے پاس نہ تھی اب مل گئی۔ اس مسودہ کو لاہور بھجوایا وہاں سے کمپوز ہوکر آیا۔ اس سلسلہ میں مولانا محمد عابد صفہ اکیڈمی لاہورنے سرپرستی فرمائی۔ اس کتاب کے آخر پر درج ہے کہ اس کا دوسرا حصہ بھی شائع ہوگا۔ جو غالباً نہ ہوسکا۔ غرض:
۶… چودھویں صدی کا مسیح: نامی کتاب جناب حکیم مظہر حسن قریشی میرٹھی ثم سیالکوٹی اس جلد میں شامل اشاعت ہے۔
خلاصہ یہ کہ احتساب قادیانیت کی جلد اکتالیس(۴۱) میں پانچ حضرات:
۱… حضرت مولانا عبداللطیف جہلمیc کا ۱ رسالہ
۲… حضرت مولانا محمد فیروز خانc ڈسکہ کا ۱ رسالہ
۳… حضرت مولانا محمد مالک کاندھلویc کا ۱ رسالہ
۴… حضرت مولانا پیر سید محمد کرم شاہ الازہریc کے ۲ رسالے
۵… جناب حکیم محمد حسن قریشی میرٹھیc کی ۱ کتاب
پانچ حضرات کی کل چھ عدد کتب ورسائل شامل ہیں۔ حق تعالیٰ شانہ شرف قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔ امین بحرمۃ النبی الکریم!
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
۱۷؍صفر الخیر ۱۴۳۳ھ، بمطابق۱۲؍جنوری ۲۰۱۲ء